By: وشمہ خان وشمہ
اشکوں نے جب بھی لکھی اثر کی عبارتیں
کاغز پر بن گئ ہیں گہر کی عبارتیں
نفرت کی آگ کیسے بجھے گئ بھلا بتاؤ
جب آدمی لکھے گا شرر کی عبارتیں
منزل ملے گئ آپکو لیکن یہ شرط ہے
ہوں نقش دل پہ عزم سفر کی عبارتیں
یہ کہہ رہی ہے چاندنی آنچل بکھیر کر
لکھی ہے میں نے نور نظر کی عبارتیں
آسان تو بہت ہے نشیب و فراز دہر
مشکل مگر ہے زیر و زبر کی عبارتیں
جب بھیجے ہے وہ خط لب شیرین سے چوم کر
گھلتی ہے دل میں شہد و شکر کی عبارتیں
یوں منسلک ہے سانسوں سے رشتہ وجود کا
گنتی کے ساتھ جیسے صفر کی عبارتیں
بھاتی نہیں ہے کوئی عبارت کبھی اسے
پڑھتی ہے وشمہ صرف ہنر کی عبارتیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?