By: SUNDER KHAN
پھر آئینے کے سامنے آج میری گفتگو رھی
اپنے عکس میں تجھے پانے کی جستجو رھی
میں خود کو ڈھونڈ لیتا مگر تیری تلاش تھی
وہ جو میرے ساتھ تھی ویرانی وہی روبرو رھی
آنکھوں میں کھو گئی تھی وہ صورت ڈھونڈتا رہا
اور وہ جو چہرے پہ تھی حیرانی وہی ھو بہؤ رھی
پھر سے آندھیوں کا شور تھا میرے اطراف میں
اور وہ جو گرد تھی جمی ھوئی وہی چار سؤ رھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?