By: R.K. Jazeb
تیرا روٹھ کر ستانا مجھے یاد آج بھی ھے
میرا ہر پل تجھے منانا مجھے یاد آج بھی ھے
تیری یاد کے بھنور میں الجھتا رہا ہوں میں
خود اپنا ہی دل جلانا مجھے یاد آج بھی ھے
پھر سوچ کے سفر میں پلکوں کو موند لینا
وہی خواب اک سہانا مجھے یاد آج بھی ھے
وہ صبح کی خاموشی میں ملنے کی آرزو تھی
اور راتوں کو اٹھ کے آنا مجھے یاد آج بھی ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?