By: Ibn.e.Raza
زندگی گہرےسمندرمیں گرپڑی ہو جیسے
میرے دل سے کوئی آہ سی اٹھی ہو جیسے
تجھ سے دل کا میرے کچھ ایسا رشتہ ہے
ڈور دھڑکن کی تیرے نام سے جڑی ہو جیسے
دور دور تک تُونہیں پھر بھی یہ لگتا ہے کہ
چاپ قدموں کی کہیں پاس ہی سے آرہی ہو جیسے
آنکھوں میں آج پھر میرے لہو اترا ہواہے
تیری یاد رگِ جاں میں آ چُبھی ہو جیسے
کٹ رہی ہے ہر شب میری دہکتے انگاروں پر
میرے دل میں محشر کی کوئی آگ لگی ہو جیسے
ایسا لگتا ہے جہاں چھوڑا تھا اُس نے مجھے
زندگی آج بھی میری اُسی موڑ پہ کھڑی ہو جیسے
تجھ کو کھو کر ہی یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
میں نے زندگی ہی اپنی کھو دی ہو جیسے
یہ سوچتے اکثر قومے میں چلا جاتا ہوں
بات جانے کی کوئی تم نے کہی ہو جیسے
چلے آتے ہیں رضاسبھی اُلفت جتانے مجھ سے
ہر دکھ نے میری چوکھٹ دیکھ لی ہو جیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?