By: Saima Nawaz
میں نے چاہا تھا تم کو سدا دیکھنا
غیر کے ساتھ، تم کو نہ تھا دیکھنا
ساتھ چلتے تو ہو ساتھ میرے نہیں
کیوں ادھوری ہے میری دعا، دیکھنا
غیر کا ہاتھ ہاتھوں میں لیتے ہوئے
مجھ سے کرتے ہو عہد وفا، دیکھنا
دیکھتے ہو مجھے،سوچتے ہو کسے
کس کا پرتو ہے مجھ میں چھپا، دیکھنا
جھوٹے لفظوں پہ تیرے بھروسہ کیا
سادہ لوحی کی یہ انتہا دیکھنا
ہے توجہ کبھی، اور کبھی بے رخی
مجھ کو دیتے ہو کیوں یہ سزا، دیکھنا
تم کو چاہا ہے چاہیں گے ہم عمر بھر
اس جنوں کی ہے اب انتہا دیکھنا
تم نہ چاہو ہمیں کوئی شکوہ نہیں
دل پہ ہے زور کس کا چلا، دیکھنا
اب بھروسہ کرے نہ کسی پہ کوئی
اصل چہرہ ہے سب کا چھپا دیکھنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?