By: Shabeeb Hashmi
زندگی تو سمٹ رہی ھے ختم کر کے کاروبار
چند لمحے اور مانگیں گے خدا سے ھم ادھار
خاموشیوں کا پہر تھا اور تھی فضا بھی بے سکوں
سادگی سے ھم لٹے تھے رات کو پھر ایک بار
سسکیوں کا ھے الاؤ اور شام کی ہیں تاریکیاں
آنسوؤں کی بہتی لڑی ھے اور بیتے لمحے سوگوار
فصل گل جو ھم نے کاٹی زخمی زخمی ھاتھوں سے
پھولوں کے دل بھی خوں ہوئے اور ہر کلی تھی بیقرار
کیسی روشن تھیں فضائیں جب جگنوؤں کا ساتھ تھا
اب غموں کی سیج ھے اور موت کا ھے انتظار
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?