Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شعلہ

By: Jan Alam Swat

لباس اُس نے تھا پہنا ایسا سُرخ جیسے شعلہ
سراپا اُسکا لاجواب مثل سُرخ جیسے شعلہ
یوں محفل میں ٹہل رہی تھی جیسے شعلہ

اُس کی دراز زلفیں ہواؤں سے کھیل رہی تھی
آداوں کے چال میں ہرنی سی چل رہی تھی
دل پر میرے وہ یوں لپک رہی تھی جیسے شعلہ

گفتارمیں اُس کی جادو اور ہونٹوں پر شرارت تھی
نظروں میں اُس کی شوخی اور دل میں محبت تھی
جلووں کو دکھاتے وہ یو ں بھڑک رہی تھی جیسے شعلہ

نظروں اور اشاروں سے نغمہ عشق گا رہی تھی
آنکھوں کے راستے وہ دل میں اُتر رہی تھی
مجھ کو راکھ کرتے یوں سلگ رہی تھی جیسے شعلہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore