By: Muhammad Siddique Prihar
چاہتے ہیں جائیں یہاں سے کبھی نہ
دے کر ربیعہ کو آقا نے جنت
فرمایا مانگواور مانگوصرف یہی نہ
اللہ کے خزانے محدود نہیں ہیں
سرکار کے پاس بھی کوئی کمی نہ
یاد الٰہی رہے یاد مصطفی رہے
رہو دنیا میں کرو د ل لگی نہ
نہیں اٹھیں گے سجدے سے آقا
ہوگی امت جب تک بری نہ
پسند نہیں کبریاء کو غرور تکبر
نکلے زبان سے کبھی بات بڑی نہ
جیسے سخی ہیں میرے رسول کریم دوستو
دیکھا کوئی اور کہیں ایسا سخی نہ
عاشقوں کو چین ہی نہیں آتا
دیکھیں جب تک مدینے کی گلی نہ
جنت میں جانے کی اجازت نہیں
سرورِ کونین پہنچ جائیں امتِ نبی نہ
سجائی رب عرش پہ جیسی محفل
پہلے ایسی محفل کبھی پھر سجی نہ
کیا معلوم اسے ملتا کیا ہے
جس نے صدیقؔ سنی نعت پڑھی نہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?