Bazm e Urdu - The urdu poetry app

لا جواب علی کلام

By: Muhammad Siddique prihar

 کوئی جواب نہیں نبی کا ہیں لا جواب علی
شہرِ علم ہیں مصطفیٰ اس کا باب علی

رسولِ پاک کے داماد ہیں حسنین کے بابا
لہالہاتا رہے گا ہمیشہ گلشن ہے شاداب علی

دوں گا جھنڈا فاتح خیبر کے ہاتھ میں
منتظر رہے صحابہ تھے آقا کا انتخاب علی

سوار ہوئے دوشِ محمد پر مرتضیٰ بت گرائے
ﷲ کے گھر میں ہیں توحید کا نصاب علی

کرتا ہے چرچا حیدر کا قرآن میں خدا
پڑھ کے دیکھیے ومن عندہ علم الکتاب علی

گھیرلیا ہے دشمنوں نے چاروں طرف سے
بھاگ جائیں سب ہٹائیے چہرے سے نقاب علی

دیتے ترجیح اطاعت خدا پر اطاعت مصطفیٰ کو
سکھا گئے صدیق بارگاہ نبوت کے آداب علی
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore