By: Majassaf Imran
آسماں کے تیور ہیں بدلے بدلے لگتا ہے آسماں برسے گا
مہک اُٹھے گی گلشنِ رونق تیرے گھر گلاب کھلے گا
رات بھر رہے گا شرم سے آسماں کا چاند جھکا جھکا
زمین پہ کل چاند سے جب میرا چاند ملے گا
تتلیاں ہوں گی قطاروں میں مُنتظر تیرے طواف کی
کیا خوب رنگ اُسکے شہر تیری حَنا کا جمے گا
فضائیں صبح و لنور ہی وُضو کا لبادہ اُڑ رکھیں گی
ایسا جھومیں گا خوشی میں بادل کہ پھر نہ تھمیں گا
رہیں گے شاعر بھی کشمکش میں لکھیں تو کیا لکھیں ہم
شَب گُزر جائے گی سوچوں میں مگر عنوان نہ ملے گا
وقتِ رُخصت نہ ہاتھ ہلانا دیکھ کر افسردہ نگاہوں سے
دریا موجھ میں راہ کر بھی نفیس موجھوں سے نہ ملے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?