By: Hassan Kayani
اس سے پہلے وہ میرے حال پہ اتنا کبھی ھسا نہیں تھا
اگرچہ میرے حال سے وہ برسوں سے بیگانہ نہیں تھا
اس نے گلوں کی رفاقت میں آنکھ کھول کر پرورش پائی
شاید اسے میرے حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا
نہ جانے اسے مجھ سے نظر چرانے کی ضرورت کیاتھی
یوں تو محفل میں کوئی ایک بھی میرا شناسا نہیں تھا
جب بھی وہ خود اجنبی بن کے میرے سامنے آیا تو لگا
وہ روٹھا ھے ایسا جو مجھ سےکبھی خفا ھوا نھیں تھا
برسوں کے بعد وہ ملا تو نہ جانے کیوں ویسا ھی لگا
شاید اس نے مجھ سے رشتئہ اجنبیت کو بھلایا نھیں تھا
آج اس کے فیصلہ کن رویے سےکچھ ایسے خوف آیا ھے
اس سے پہلے میرا دل اتنی زور سے کھبی دھڑکا نہیں تھا
حسن معلوم نہیں میرےاحباب بھی مجھ سے گریزاں کیوں تھے
شاید اسکے ھوتے ھوئےانھیں بھی بات کرنےکا حوصلہ نہیں تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?