Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہو جاؤں گا میں کبھی,منظورِ نظر بھی

By: Tariq Ali Tariq

ہو جاؤں گا میں کبھی,منظورِ نظر بھی
بیٹھا ہوں اِسی آس پہ,آؤگے اِدھر بھی

یہ اشکِ محبت ہیں,اِنہیں دل میں سمیٹو
کہتے ہیں بڑے کام کے ہیں,یہ لعلُ و گہر بھی

پھیلی ہوئی اُن آنکھوں میں سمٹاِ ہوں کچھ ایسے
.مدہوش ہووا ایسا نہ رہی اپنی خبر بھی

کہنے کو محبت بھی غینِمت ھے وگرنہ
سنتے ہیں بڑی شے ھے عداوت کی نظر بھی

ہر سایہِ دیوار پہ, دھوکہ تھا اس کا
اس شہر نے دیکھا ہے میرا حُسنِ نظر بھی

یہ نامِ محبت بھی, کیا چیز ھے طارق
ہنستا ہوں تو گرتے ہیں میرے اشکِ جگر بھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore