Bazm e Urdu - The urdu poetry app

صورت نہیں دیکھی

By: ارشد ارشیؔ

اس دیس میں رہ کر بھی تیری صورت نہیں دیکھی
تو نے بھی مرے صبر کی شدت نہیں دیکھی

ہاتھوں میں بنا رکھی ہے اس شخص نے قسمت
ایسی تو کبھی ہم نے جہالت نہیں دیکھی

جس نے دئیے زخم وہی لگارہا ہے مرہم
اتنی تو کبھی پہلے عنایت نہیں دیکھی

ظالم بھی تو مظلوم کی ہی صف میں کھڑے تھے
آنکھوں نے کبھی ایسی عبادت نہیں دیکھی

اس نے بھی کئی بار بہت روپ ہیں دھارے
دیکھا ہے بہت کچھ مگر محبت نہیں دیکھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore