By: Shabeeb Hashmi
وہ سمجھتا ھے میرے جانے کا
اک حادثہ تھا جو گزر گیا
جس راہ پہ تھا میرا مزار
اس راستے سے وہ گزر گیا
میں کروں شکایت تو کیا کہوں
وہ اپنے غرور میں گم رہا
اسے مجھ سے نہیں کوئی واسطہ
وہ موسموں کی طرح گزر گیا
وہ جو آنکھ میں آنسو تھا تھم گیا
تھا میرے نصیب کا وہ سلسلہ
اور وہ جو لمحہ تھا بھول جانے کا
اک عذاب بن کے وہ گزر گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?