By: ریما خان
تو اپنی خوبیاں ڈھونڈ
خامیاں بتانے کے لیے لوگ ہیں نا
اگر رکھنا ہی ہے قدم تو آگے رکھ
پیچھے کھینچنے کے لیے لوگ ہیں نا
سپنے دیکھنے ہیں تو اونچے دیکھ
نیچا دکھانے کے لیے لوگ ہیں نا
اپنے اندر جنون کی چنگاری بھڑکا
جلنے کے لیے لوگ ہیں نا
اگر بنانی ہے تو یادیں بنا
باتیں بنانے کے لیے لوگ ہیں نا
پیار کرنا ہے تو خود سے کر
دشمنی کرنے کے لئے لوگ ہیں نا۔۔
اگر رہنا ہے تو بچہ بن کر رہ
سمجھدار بنانے کے لئے لوگ ہیں نا۔۔
بھروسہ رکھنا ہے تو خود پر رکھ
شک کرنے کے لئے لوگ ہیں نا
تو بس سنوار لے خود کو
آئینہ دکھانے کے لئے لوگ ہیں نا
خود کی الگ ایک پہچان بنا
بھیڑ میں چلنے کے لئے لوگ ہیں نا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?