By: muhammad nawaz
تم میری روح کی آواز ہو ۔ تم بہت خاص ہو
گویا تم تم نہیں نواز ہو ۔ تم بہت خاص ہو
جستجو میں تھی تیری کب سے تمنا میری
ایک خوشبو میں لپٹا راز ہو ۔تم بہت خاص ہو
تیری ہر بات پہ دل دھڑک دھڑک جاتا ہے
تم میری ذات کا آغاز ہو ۔ تم بہت خاص ہو
تیرے دم سے ہے ستاروں میں گردشوں کو دوام
کہکشاؤں کا اک انداز ہو ۔ تم بہت خاص ہو
تمہارے لفظ میری سوچ میں سما ئے ہیں
روح کا دلفریب ساز ہو ۔ تم بہت خاص ہو
ماورا ماورا ہو پھر بھی دل میں بستی ہو
اک حقیقت بھرا مجاز ہو ۔ تم بہت خاص ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?