By: احسن فیاض
آج کا دردِ عیاں دردِ عیاں نہیں
اب تک انکے جانے کا گماں نہیں
ہائے سب کچھ ہے میرے پاس ابھی
فقط وہ ایک محرم و مہرباں نہیں
تجھے کیا خبر کے میں ہوں کہاں
وہاں ہوں ہونا چاہئے جہاں نہیں
کس طور سے آج ایک شخص ہے بچھڑا
آنکھ نم ہے مگر غم و ارماں نہیں
بے مراسم تعلق تھا جسے سوچ کے
مگر میں رو پڑا کے درمیاں نہیں
ستاروں سے کتنی تھی چاہت اسکو
جس شخص کے اوپر اب آسماں نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?