By: UA
تم کسی طور نہ ہوئے اپنے
ادھورے رہ گئے اپنے سپنے
بس یہ ہی کام رہ گیا اپنا
تیرے نام کی لگے مالا جپنے
دل تو پہلے بھی جلا کرتا تھا
اور اب روح بھی لگی تپنے
اشک چبھتے ہیں کرچیاں بن کر
جب سے ٹوٹے ہیں سہانے سپنے
تم کسی طور نہ ہوئے اپنے
ادھورے رہ گئے اپنے سپنے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?