Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کبھی تہ آئو

By: Awais Khan Laghari

کیسے کٹتی ہیں بن تمہارے اداس شامیں کبھی تو آئو
چھین لیتی ہیں جیسے ہوش و حواس شامیں کبھی تو آئو

کہا تھا تم نے کہ لوٹ آئوں گا اس دسمبر کی بارشوں میں،
برس گذر گئے مگر نہ آئیں وہ خاص شامیں کبھی تو آئو

یہ سرد موسم ہمیشہ لاتا ہے یاد تیری ہی ساتھ اپنے،
تم سے ملنے کی تازہ کرتی ہیں آس شامیں کبھی تو آئو

اویس اب باقی چند لمحات ہی بچے ہیں سال کے بس،
لوٹ آئو کہ جا رہی ہیں حساس شامیں کبھی تو آئو

(یہ نظم دسمبر ٢٠١٢ کے آخری دنوں میں لکھی گئی)


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore