By: وشمہ خان وشمہ
یہ نیا سال یوں الفت میں منایا جائے
درد آنکھوں میں محبت کا جلایا جائے
اپنے جذبات کوآنکھوں میں دکھایا جائے
کتنا مشکل ہے سمندر کو بہایا جائے
مجھکو اُمّید ہے لوٹ آٸیں گی خوشیاں پھر سے
دل سے نفرت کو اگر یار مٹایا جاٸے
لاکھ دشمن ہی سہی آج وہ مل جاٸے اگر
سوچتی ہوں اسے سینے سے لگایا جاٸے
میری آنکھوں کی تو پھر کوٸی ضرورت ہی نہیں
تیری آنکھوں سے اگر خواب سجایا جائے
اس نٸے سال میں خوشیوں کی رکھی تھی امید
کب کہا اور مرا درد بڑھایا جاٸے
میں تو سمجھی تھی مرے پیار میں تر ہیں آنکھیں
یہ مگر اور ہی دریا کو بہایا جائے
آخری غم ہے محبت میں یہ وشمہ بی بی
بس یہی سوچ کے ہر غم کو اٹھایا جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?