By: Shama
دوستوں سے فاصلہ اچھا لگا
اُن کو لیکن سوچنا اچھا لگا
سوچ کے سنسان جنگل میں کبھی
یاد کا جلتا دیا اچھا لگا
عقل سے بھی کام لینا چاہئے
دل کا اکثر مشورہ اچھا لگا
تیری صورت ہی نظرآئی مجھے
طاقِ دل کا آئینہ اچھا لگا
مست جھونکے ایسے چھو لیا
شاخِ دل کو جھومنا اچھا لگا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?