By: M.Asghar Mirpuri
درد اتنے زیادہ ہیں زیست کے افسانے میں
قلم بھی روتا ہے انہیں کاغذ پہ لانے میں
لوگ مصروف رہتے ہیں دلوں کودکھانےمیں
اب سچی محبت ملتی نہیں اس زمانےمیں
اپنے گریبان میں تو کوئی جھانکتا نہیں
لگےرہتےہیں دوسروں پہ انگلیاں اٹھانےمیں
انسان کیوں انسان سے خفا رہنے لگا ہے
کوئی برائی نہیں ہے ذرا مسکرانے میں
کچھ دنوں بعد اس کی سالگرہ آنےوالی ہے
اسےملنے چلا جاؤں گا اسی بہانے میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?