By: Faheem Ur Rehman Faheem
صبح ہو یا شام ہو لب پہ تیرا نام ہو
ہے یہی میری آرزو کہ ہر جگہ اسلام ہو
ہوں تو میں گناہگار لیکن اے پروردگار
ہو تیری رحمت اگر جنت میرا مقام ہو
صبح ہو یا شام ہو لب پہ تیرا نام ہو
گر تیری رحمت ساتھ ہو دور ہر آفات ہو
ترے فضل سے دشمنوں کی ہر سازش ناکام ہو
صبح ہو یا شام ہو لب پہ تیرا نام ہو
یہ بھی ہے میری دعا تجھ سے اے میرے خدا
جب تلک کعبہ نہ دیکھوں زندگی نہ تمام ہو
صبح ہو یا شام ہو لب پہ تیرا نام ہو
کر رہا ہوں طواف میں اور گناہوں کو صاف میں
موت آے جس گھڑی جسم پر احرام ہو
صبح ہو یا شام ہو لب پہ تیرا نام ہو
ہے یہی میری آرزو کہ ہر جگہ اسلام ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?