By: Bakhtiar Nasir
ان کی محبت یوں سما جائے
مجھے مدینہ ہر سو نظر آئے
ورد درود سے جھوم جھوم جاؤں
نظر میں سبز گنبد سمائے
روضہ کی جالی چھونے کی حسرت
دل و دماغ میں اگن لگائے
خدائی ہیبت سے جب کانپ جاؤں
دل ذکر حضور سے چین پائے
پہنچ کر مسجد نبوی یہ عاصی
اتنا روئے کہ ہستی بکھر جائے
خدائے برتر نے جن کے کارن
چاند ‘ تارے‘ زمیں ‘ آسماں بنائے
وہ ہوئے پیامبر مسرت و عبادت
دور ان کے آنے سے کفر کے سائے
انکی محبت ہو سب سے بڑھ کر
کسی انساں سے نہ الفت بڑھ پائے
آقائے دو جہاں سے کوئی نیکی
کب ناصر کو ان سے ملائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?