Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں ٹوٹ کر بکھرا کبھی اس طرح نہ تھا

By: Jamil Hashmi

میں ٹوٹ کر بکھرا کبھی اس طرح نہ تھا
اتنا افسردہ یہ منظر پہلے کبھی نہ تھا

اپنی سزا اس نے میرے نام کر دی
الزام بے وفائی کا میرے سر کبھی نہ تھا

میں روتا ہوں تو کوئی دیکھتا نہیں مجھے
اتنا بگڑا ہوا میرا مقدر پہلے کبھی نہ تھا

شاید میری وفا میں کوئی کمی رہ گئی
مہرباں میرا مجھ سے متنفر کبھی نہ تھا

ہو گیا ہے بہت دور وہ پاس آتے آتے
ناامید اتنا میں پہلے کبھی نہ تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore