By: قراۃالعین چوہان
غمِ تنہائی میں راحتِ دل کا سبب ہے
اک یہ چنچل سی ہوا اور اندھیری رات
کون بیگانہ ہے اور کون میرا اپنا ہے
سب کا انداز ہے یکجا اور اندھیری رات
موت تو بر حق ہے ایک دن آنی ہے
محوِ گفتار ہوں خود سے اور اندھیری رات
میری منزل کی طرح خفا آج کی شب چاند بھی ہے
گواہ فلک کے ہیں بادل اور اندھیری رات
تم تو کیا میری ذات بھی میری تلاش میں ہے
مگر گمشدہ عینی ہے اور اندھیری رات
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?