Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آج رب کا دروازہ کھٹکایا ہے

By: Arooj Fatima(Lucky)

آج رب کا دروازہ کھٹکایا ہے
بڑی منت سے ُاسے منایا ہے
جی بھر کے
حال سنایا ہے
اے میرے رب
تیرے بندوں نے
مجھے بڑا ستایا ہے
کر کے جھوٹے وعدے
میری آنکھوں کو
خوب رولایا ہے
یہاں ہر کسی نے
پیار و عشق کو
کھیل بنایا ہے
تیری دنیا میں
رہ کر بھی
کچھ بندوں نے
دیکھ اپنا مرنا بھلایا ہے
عزتوں کو پامال کر کے
یہاں ہوا کی بیٹی سے
کیا کچھ کروایا ہے
ظالم سماج نے
غریب پر بڑا
ظلم ڈھایا ہے
اب بھی ُتوں نہ آیا
تو کب آئے گا
اب تو ہر کسی نے
خود کو خدا بنایا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore