By: dr.zahid sheikh
جفا کا ذکر کریں نہ سزا کی بات کریں
ہیں دل شکستہ سبھی ہم رجا کی بات کریں
سکوت مرگ ہے ظاری تمام پھولوں پر
بلا کے حبس میںمہکی ہوا کی بات کریں
جنوں میں چاک گریباں تو مست و بے خود ہیں
جو حق پہ چاک ہوئی اس قبا کی بات کریں
سکون دل کے لیے بے اثر تھی ہر کاوش
تو کیوں نہ ژکر نبی اور خدا کی بات کریں
ہر ایک ملک میں جنگ و جدل کی باتیں ہیں
فنا کے دور میں زاہد بقا کی بات کریں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?