By: M,masood
میں کیسے بُھلاوں تم کو مجھے اتنا بتا دو
ایک کفن لا کے تم اُسے میرے دل پر بچھا دو
اب ختم کر بھی دو تم سلسلہ یہ چاہتوں کا
جینے کی چاہ کو بھی میرے دل سے مٹا دو
مجھے اِس قدر نہ مہربان ہو کر دیکھو تم
چھوٹی سی بات پر مجھ سے رُوٹھ جاو تم
میری نیندوں کو میری آنکھوں سے تم چرا لو
قسمت کے آنسو میری پلکوں پر تم سجا دو
تیری دنیا میں رہیں اب خوشیوں کے مناظر
دعا ہے بہاریں برساہیں ہزاروں پھول تم پر
سرہانے جو پڑی رہتی ہے وہ کتاب اُٹھا لو
سمٹی ہوئی میری غزل اپنے ہونٹوں سے لگا لو
بُھول جانا تم کو ہم سے تمیں پیار تھا کبھی
خوشیوں کی تیرے جیون میں نہ ہو کوئی کمی
مجھ پر کرو کوئی ایسا ظُلم آج مجھ کو رُولا دو
آج ایسا زخم دو کہ زندگی بھر کے لیے سُلا دو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?