By: H.M. Salman Amin
ذرا سی بات کو تم نے بڑھا کہ آخری نہج تک پہُنچایا ہے
تمہارے اس حرکت نے ہمیں سب کے سامنے نادم کروایا ہے
مانتے ہیں غلطی کچھ ہماری بھی تھی شاید
پر تم نے تو اپنے ترکش کا آخری تیر بھی چلایا ہے
لگتا ہے کے تم آ گئے ہو دوسروں کی باتوں کے جال میں
ورنہ کبھی کسی نے اپنی محبت کوبھلا ایسے آزمایا ہے
پلٹ آؤ پلٹ آؤ ابھی بھی بیٹھے ہیں ہم تمہارے انتظار میں
گزر جائے وقت تو پچھتاوں کے سوا بھی کبھی کچھ ہاتھ آیا ہے
ہم جیسا چاہنے والا نہ ملے گا کوئی دوسرا تم کو اے دلرُبا
یہ ہمارا صرف دعویٰ ہی نہیں تم نے خود بھی تو آزمایا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?