By: Mobeen Nisar
ھبل ٹیلی سکوپ نے کبھی خدا دیکھا ہے؟
بلیک ہول دیکھے کبھی دل میں جھانکا ہے؟
پوری کائینات ہے دل میں سمائی ہوئی
اھل نظر نے کئی بار اسمیں رب دیکھا ہے
آفاق کی وسعتوں میں گم عقل_ انسانی
یہ عالم_ کائینات کہ بس عالم_ حیرانی
بلقیس کا تخت کیسے پلک جھپکتے پہنچا؟
کیا راز_ قدرت ہے طاقت_ سلیمانی ؟
کبھی روشنی کے مشاھدے میں پریشاں
نیوٹن اور میکس ول کی نظریاتی پچیدگیاں
آنسٹائن کی سوچ دونوں درست اور غلط بیاں
بلا آخر ذرے بھی لہر بھی عقل ہے حیراں
جس آغاز کا پتہ نہیں انجام کیا جانیں گے؟
جس کی صبح راز ہے شام کیا جانیں گے؟
وقت کے مشاھدےمیں محو ہے عقل
جو ماورائے عقل ہو وہ بات کیا جانیں گے؟
بڑے دھماکے میں ہر چیز ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے
حسن_ کائنات کی تخلیق کچھ اور ہی بتاتی ہے
یہ گردش کاریگری ہے بہت بڑی قدرت کی
چشم_ تصور حیرانی سے پھیل جاتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?