By: muhammad nawaz
روپ کی وادیاں سجاؤ دل میں
سوچتے کیا ہو اتر جاؤ دل میں
زندگی اور کسے کہتے ہیں
گردشوں کو ذرا بتاؤ دل میں
نہ رہے ڈر فریب ہستی کا
خون کو اسطرح گھماؤ دل میں
ہر طرف تم ہی تم نظر آؤ
دیپ ایسے کوئی جلاؤ دل میں
تم ہی کہتے تھے ہجر عارضی ہے
ہاں تو پھر لوٹ کے اب آؤ دل میں
دیکھ پھر کس طرح دھڑکتا ہے
میرے احساس کو جگاؤ دل میں
شعر تکمیل کو ترستے ہیں
پھول آ کر ذرا کھلاؤ دل میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?