By: طارق اقبال حاوی
پتہ نہیں کیا بات ہے ”اس“ میں؟؟؟
کہ ”اس“ کے بن
دل کہیں لگتا ہی نہیں
نہ کمپیوٹر میں کوئی دلچسپی ہے
اور نہ ہی موبائل کے میسجز میں کوئی لگاٶ
میں یہ بات اچھی طرح سے
جان چکا ہوں کہ
اب مجھے ”اس“ کی کمی
بہت شدت سے محسوس ہوتی ہے
صرف مجھے ہی نہیں
میرے سب گھر والوں کو بھی
میرے دل کی خواہش ہے کہ
اب جتنی جلدی بھی ہو سکے
وہ میرے گھر میں آ جائے
اے کاش
کوئی جا کر یہ سب کچھ
”بجلی“ سے کہہ دے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?