By: ابنِ منیب
دل جلے جلتے ہیں کیسے دل جلا کر دیکھئے
دُور سے گھبرا رہے ہیں پاس آ کر دیکھئے
دے رہا تھا پھر صدائیں شہر میں سپنا فروش
"خواب سارے ٹوٹتے ہیں، آزما کر دیکھئے"
ہم جِسے سمجھے تھے اپنی زندگی کچھ اور تھا
باندھئے پُتلی کو دھاگے، اور نَچا کر دیکھئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?