By: Muhammad Siddique Prihar
شیدائی ہوگیا زمانہ مصطفی کا جمال دیکھ کر
چلے آئے ہیں غلامی میں معجزے باکمال دیکھ کر
میرے نبی کی آمدسے دورہوئے سب اندھیرے
روتا رہاشیطان پہاڑوں میں اپنا زوال دیکھ کر
مٹادیے ہیں اسلام نے فرق رنگ ونسل کے
ہوا یقین ہمیں آقاکا موئذن بلال دیکھ کر
اللہ کی ہے رضا سرورکونین کی رضامیں
بدل دیا رب نے قبلہ محبوب کا خیال دیکھ کر
نہیں کرسکتا باطل کبھی بھی حق کا سامنا
بھاگتا ہے ابھی تک رسول کی آل دیکھ کر
کہیں گی سب امتیں شفیع محشرکو قیامت میں
آسراء نہیں تمہارے سوارب کا جلال دیکھ کر
مانگتے رہو رب سے موت آئے تویوں آئے
رشک کریں مسلمان تم پرتمہارا انتقال دیکھ کر
پھررہے ہیں رہزن کئی رہبروں کے روپ میں
دھوکے میں نہ رہنا ان کے خدوخال دیکھ کر
پیاسے تھے جو خون کے جاں نثار بن گئے
وابستہ ہوگئے میرے نبی کولجپال دیکھ کر
مقبول ہوں گی اللہ کی بارگاہ میں دعائیں ہماری
استعمال کریں جوکچھ کریں رزق حلال دیکھ کر
شفیع محشرکو امت سے ہے صدیقؔ پیارایسا
جھک گئے سجدے میں امت کے اعمال دیکھ کر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?