By: Farhat Abbas Shah
پاکستانی مظلوموں پہچانوں ان مکاروں کو
ھم کو مسلسل غربت اور بدحالی دے کر کرتے ھیں تقریریں
یہی ھیں جنہوں نے پاک وطن کو پہنائی زنجیریں
یہی ھیں جنہوں نے لوٹ کے ھم کو پھیلا لیں جاگیریں
خون آشام درندے ووٹ کے نام بنائیں نوٹ
ان کے اندر کھوٹ ھے یارو ان کے باھر کھوٹ
پہلے پاکستان کو تاڑ کے زخم لگائیں اور پھر ان زخموں پر یارو
چوٹ لگائیں چوٹ
اب تو سوچو
اب تو سمجھو
اب تو ھاتھ سے ھاتھ ملاکے
نکلو گھروں سے باھر
اپنے آپ کو جوڑو یارو اپنے آپ کو جوڑو
اور پھر ان کو ان کے بڑے بڑے بنگلوں میں گھیرو گھیر کے مارو
مارو ان کو
ان کی جاگیروں کو ساڑو
ان کے گریبانوں کو پھاڑو
ان کو توڑو
ان کے تاج اور تخت کو پھوڑو
وقت کو موڑو
مظلوموں اب وقت کو موڑو
ورنہ سسک سسک کر تڑپو
اپنا ماتم آپ کرو ۔۔۔اور موت سے پہلے مر جاؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?