By: Mohammed Masood
میں نے پوچھا اس سے
میں نے پوچھا کیسے ہو
بدلے ہو یا ویسے ہو
میں نے پوچھا
روپ وہی انداز وہی
یا پھر اس میں کم کوئی
میں نے پوچھا
ہجر کا کوئی احساس تو ہوگا
کوئی تمھارے پاس تو ہوگا
اس نے کہا
میں بچھڑا یہ مجبوری تھی
کب منظور مجھے یہ دوری تھی
اس نے کہا
ساتھ ہمارا کب چھوٹا ہے
روح کا رشتہ کب ٹوٹا ہے
اس نے کہا
آنکھ سے آنسو جو بہتے ہیں
تم کو خبر ہے کیا کہتے ہیں
میں نے کہا
میں نے کہا آواز تمھاری
آج بھی ہے ہمراز ہماری
میں نے کہا
پھول وفا کے کھل جائینگے
اک دن ہم پھر مل جائینگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?