By: طارق اقبال حاوی
مجھکو ملیں ہیں تنہائیاں
پیچھے محبت کے رسوائیاں
بھولوں تو کیسے بھولوں اسے
ہر سو ہیں اس کی ہی پرچھائیاں
اتنے ہی گہرے زخم ہیں ملے
رشتوں میں جتنی تھی گہرائیاں
نہ مجھ کو اسیر محبت رکھے
نہ مجھکو دیتا ہے رہائیاں
سیراب جیسا تھا حاوی سبھی کچھ
خوب تھیں کہنے کو رعنائیاں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?