Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جونی واکر ان ٹربل ۔۔۔۔مشہور کامیڈین جانی واکر کی روح سے معزرت کے ساتھ

By: dr.zahid Sheikh

بس آنکھ ماری تھی کب میں نے تم کو چھیڑا ہے
کیوں بھاری ہاتھوں سے تم نے مجھے تھپیڑا ہے

سمجھ رہا تھا کہ چٹکی میں ہی پھنسا لوں گا
بس آنکھ مار کے اپنا تمھیں بنا لوں گا

خبر نہ تھی ترے پیروں میں اونچی سینڈل ہے
مرا خیال تھا ہلکی سی ایک چپل ہے

زبان تیز ہے تیری ہیں ہاتھ بے قابو
تماشا بن گیا پٹنے لگا ہوں میں بابو

لگا ہے زور سے تھپڑ تو ہوش آیا ہے
سڑک پہ میں نے یہ کیا آج گل کھلایا ہے

لو ہاتھ جوڑ دیے چھوڑ دو گریباں کو
کہ لالے پڑ گئے بازار میں مری جاں کو

میں توبہ کرتا ہوں اب چھیڑوں گا نہ راہوں میں
کبھی بھی جھانک کے دیکھوں گا نہ نگاہوں میں

سر بازار پڑی مار شان میری لٹی
ہے شکر جانی کہ آخر تو جان تیری چھٹی

اے دوستو ! کیا بتاؤں جو میری حالت ہے
بس اک حسینہ کو چھیڑا تھا یہ حماقت ہے

میں چھت پہ دور سے دیکھا کروں گا اب اس کو
ذرا دھیان سے چھیڑا کروں گا اب اس کو

کہ سینڈلوں سے تو دل کانپ کانپ جاتا ہے
اور اس کو دیکھے بنا چین بھی نہ آتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore