By: M.Asghar
علم کی خاطر لوگ چین چلے جاتے
آج کے انسان مانند مشین چلے جاتے ہیں
جس ٹی وی پہ نہ ہو تفریح کا ساماں
اسے چھوڑ کر سبھی ناظرین چلے جاتے ہیں
خوابوں میں تو ملتے ہیں بڑے پیار سے
آنکھ کھلتے ہی سارے حسین چلے جاتے ہیں
کچھ ایسے ناگ ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے
چپکے سے وہ بیچ آستین چلے جاتے ہیں
ہمارے تعاقب میں ہیں کر گس کتنے لیکن
اصغر جیسے لوگ صورت شاہین چلے جاتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?