By: R.K JAZEB
بڑی مشکل سے سنبھالی ہیں محبتیں تیری
دل کے خانوں میں چھپا رکھی ہیں امانتیں تیری
کتنی دشوار تھیں راہیں مگر ھم چلتے ہی رھے
حسرت دل میں ہی رھی مل جاتی رفاقتیں تیری
تیری آنکھوں سے وہ اک خواب جو دیکھا تھا کبھی
میری نظروں سے وہ مٹ نہ سکیں شباھتیں تیری
میرے جذبات میرے احساس میں تیرا رنگ ھے شامل
میں نے سانسوں میں بسا رکھیں ہیں چاھتیں تیری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?