Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عشق کے منظر

By: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے

راہ میں جب بھی چلنے لگتے ہیں
عشق کے منظر بدلنے لگتے ہیں

یاد آتی ہے مجھے جب آپ کی
اشک آنکھوں سے چھلکنے لگتے ہیں

مفلسوں کو دیکھ کر اکثر یہاں
لوگ اپنا رخ بدلنے لگتے ہیں

دشمن جاں سن کے میری گفتگو
موم کے جیسے پگھلنے لگتے ہیں

دیکھ کر معراج پہیم عشق کی
حسن کے تیور بدلنے لگتے ہیں

بارشیں ہوتی ہیں جب بھی یہاں
گلستان میں پھول کھلنے لگتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore