By: imran Gohar
یہ اِک ٹینشن
مجھے اندر ہی اندر مار ڈالے گی
نہ جانے پر سکون نیند مجھے ہو نصیب کب
کبھی فکرِسحر رہے تو کبھی انتظارِ شب
بھلا
یوں ہی حالات کے بھروسے کب تک مجھ کو
در بدر ٹھوکروں کا سامنا کرنا ہو گا
مفلسی کے سفر کے اِس تاریک رستے پر
چاک در چاک لبادہِ بے بسی اوڑھے
ہر ایک شخص میرے رو برو کھڑا ایسے
کسی سنگین حادثے سے ڈرا ہو جیسے
میں
اِک لمحے کو سبھی رنج و ستم بھول تو جاؤں
پر
فضا میں جب کسی طائر کو بھٹکتا دیکھوں
کسی بچے کو بنا دودھ بلکتا دیکھوں
کسی بوڑھے کو بڑھاپے میں سسکتا دیکھوں
کسی نو عمر کو چوری پہ آمادہ دیکھوں
تو گویا سوچ کی اِک گہری ندی میں ڈوب جاتا ہوں
نہ جانے اور کتنے ہدفِ مفلسی ہوں گے
نہ جانے کتنے دلوں میں ابھی آزار ڈالے گی
یہ اِک ٹیشن مجھے اندر ہی اندر مار ڈالے گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?