Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حب حبیب

By: محمدصدیق پرہار

یاد رسول میں جومچلتے رہیں گے
مقدران کے بنتے سنورتے رہیں گے

منائی جائے گی محفل میلادجہاں بھی
فرشتے رحمت کے وہاں اترتے رہیں گے

بھیجتے ہیں درود وسلام جومصطفیٰ پر
چہرے ایسے مسلمانوں کے چمکتے رہیں گے

حاصل ہیں جنہیں سہارے لجپال نبی کے
گرنے سے پہلے ہی سنبھلتے رہیں گے

ذکر رسول پاک میں یادرسول پاک میں
دن ہماری زندگی کے گزرتے رہیں گے

دوررہتے ہیں جودامن محبوب سے
دربدریوں ہی بھٹکتے رہیں گے

رہیں گے ہر دور میں مسلمان ایسے
دین پیارے مصطفیٰ کاسمجھتے رہیں گے

زباں پہ رہے گی نعت رسول کی
حب حبیب میں دل دھڑکتے رہیں گے

بچھاتے ہیں پرفرشتے ان کی راہ میں
برائے حصول علم جو نکلتے رہیں گے

جنتی ہے وہ آنکھوں سے جس کی
حب رسول میںآنسو ٹپکتے رہیں گے

سجاتے رہیں گے بزم میلاد مصطفی جو
نصیب ان کے صدیقؔ بدلتے رہیں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore