Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کس کی چاہت میں۔۔۔؟

By: UA

کس کی چاہت میں کس کی جستجو میں
گھلے جاتے ہو کس کی آرزو میں

ہم نے دیکھا ہے ایک مدت سے
تم کو دیکھا ہے بڑی شدت سے

چاہتے ہو مگر نہیں کہتے
تم کسی سے بھی کچھ نہیں کہتے

ہاں مگر اتنا جانتے ہیں ہم
اس حقیقت کو مانتے ہیں ہم

کہ تمہیں کوئی جستجو تو ہے
کچھ نہ کچھ دل کی آرزو تو ہے

جو تمہیں بےقرار رکھتی ہے
کس قدر بار بار رکھتی ہے

دل سے اپنے بھی مانتے ہو جسے
ہاں فقط تم ہی جانتے ہو جسے

پوچھنے پر بھی کچھ نہیں کہتے
حال دل ہم سے بھی نہیں کہتے

بارہا تم سے کھوجنا چاہا
بارہا تم سے پوچھنا چاہا

کس کی چاہت میں کس کی جستجو میں
گھلے جاتے ہو کس کی آرزو میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore