Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیری قربت کے زمانوں کو سنبھالا میں نے

By: وشمہ خان وشمہ

تیری قربت کے زمانوں کو سنبھالا میں نے
تجھ کو ہر ہجر کے لمحوں میں پکارا میں نے

وہ جو اپنے ہی جہانوں میں کہیں ڈوب گیا
آج دیکھا ہے وہ قسمت کا ستارہ میں نے

میرے ہی پاؤں کے نیچے وہ مری خاک ہوا
اپنے سائے کو دیا تھا جو سہارا میں نے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore