By: Saleem Awan
تیرے خون کی لالی کچھ ایسا رنگ لاٰےّگی
دنیا تیرے نام کی ہر سو شمعیں جلاے گی
جب نام آے گا امن کا، علم و دانش کا
میرے وطن کی ھوا بھی تیرے گیت گاے گی
بھادری کا تیری یوں چرچہ ھونے والا ھے
جاھلان کی ھستی خود سے بھی شرماے گی
منہ تو پھلے بھی وہ چھپاے پھرتے ھیں
اب تو آنکھ بھی انھیں چھپانی پڑ جاے گی
ظلمت کا سحر توڈ دیا اک بہادر لڑکی نے
دیکھنا ہر بے زبان کو اب زبان مل جاے گی
سیدھ سا حساب نہ سمجھے کیسے طالبان ہو تم
ِضرب لگاتے جاوّ گے تو وہ ضرب ہوتی جاے گی
اٹھو میری بیٹی ! ابھی بہت پڑا ہے کام باقی
بوڈھی سوچ کے بتوں کو ملالہ ہی گراےٰ گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?