Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دیپ جلانے نکلا ہوں میں آگ پکڑ کر مُٹھی میں

By: AzharM

دیپ جلانے نکلا ہوں میں آگ پکڑ کر مُٹھی میں
اظہر خواب حقیقت ہو گا، جاگ پکڑ کر مُٹھی میں

ماں کی ممتا ، ماکھن پیڑا قصے سارے ماضی کے
بیٹھا ہوں سوچوں میں گُم میں ساگ پکڑ کر مُٹھی میں

لگتا ہے اب جگ میں اس کا دھیلہ ملنا مُشکل ہے
کاہے کو میں گھوموں اب بھی لاگ پکڑ کر مُٹھی میں

مُجھ کو دیوانہ مت سمجھو کُچھ کرنے پر آ جاؤں
ساون تک برسا دیتا ہوں راگ پکڑ کر مُٹھی میں

اس کی اُس کی چھت پر بیٹھے کان مرے کھا جاتے ہیں
دیواروں سے دے ماروں سب کاگ پکڑ کر مُٹھی میں

ماضی حال ملا کر ہوتا ہے تشکیل تو پھر بہتر
اپنے مُستقبل کی رکھو باگ پکڑ کر مُٹھی میں

آڑ بنے تھے، سمجھایا بھی، مان کے دینا کس نے تھا
چاند سے میں نے دور ہٹائے ناگ پکڑ کر مُٹھی میں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore