Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیری چوڑی، خط اور پائل

By: طارق اقبال حاوی

بن سمجھے ہی ہو گئے تھے
تیرے پیار کی جانب مائل

اور توڑ ڈالی وہ ہر دیوار
جو بیچ ہوئی تھی حائل

تیری موت

اور پھر تیری یادوں نے
کر ڈالا مل کر گھائل

اب باآنسو محبوب تیرا
ہے تیرے آگے سائل

تو نہیں تو رلائیں کیوں
تیری چوڑی، خط اور پائل

بیتے لمحے دہرائیں کیوں
تیری چوڑی، خط اور پائل


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore