By: Syed Zulfiqar Haider
ممکن ہے کہ تم ہمیں بھول بھی جاؤ کچھ دیر کے بعد
اگرچہ ہم تو تیری راہوں میں پڑے رہے ہیں
صدمہ تجھ سے بچھڑنے کا جان لیوا ہے میرے لیئے
کیسے ہو احساس اُنہیں جو ہم سے خفا رہے ہیں
نہ بتاتے ہیں سزا میری نہ مجھ سے کوئی گلا کریں
وہ تو ہم سے نہ جانے کیوں انجان رہے ہیں
میری چوٹ پر اُنہیں کیا غم میری تکلیف کا
میرے زخموں پر جو ہمیشہ زخم لگاتے رہے ہیں
کب تک سہیں گے تیری بے رُخی اب چھوڑ بھی دے
اُس کے آس پاس یہی صدا لگاتے رہے ہیں
آنکھ تیری نم رہے دل تیرا بے چین رہے
مجھ کو ہمیشہ یہی بات سناتے رہے ہیں
مرنے کے اب متمنی ہیں جینے سے بے زار ہیں
وہ جو اوروں کو ہنساتے پر خود کا غم چھپاتے رہے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?